آپ نے موت کی سزا پانے والے کسی شخص کے بری ہونے کی خبر تو سنی ہوگی لیکن
ایک عجیب و غریب معاملے میں امریکہ کے مشی گن صوبے کی ایک عدالت نے ایک کتے
کو دوسرے کتے کے قتل کے لئے موت کی سزا سنائی لیکن بعد میں مارے گئے کتے
پر ملے خون سے اس کے ڈی این اے کے نہیں ملنے پر اسے بری کر دیا۔ یہ معاملہ مشی گن صوبے کا ہے جہاں 'جیب'
نام کے کتے پر پڑوس کے گھر میں
رہنے والے 'ولاڈ' نام کے کتے کے قتل کا الزام لگا لیکن کئی ہفتوں تک موت کی
سزا پر رہنے کے بعد وہ بری ہو کر اپنے مالک کے پاس واپس لوٹ آیا۔ بیلجیائی ملینوس نسل کے اپنے کتے کو واپس پا کر کینتھ جاب کافی جذباتی ہو
گئے اور اسے دیکھ کر انہوں نے کہا کہ جیب کی جلد کافی بھدی نظر آرہی ہے
لیکن وہ زندہ ہے۔